مالی سال 2018میں پاکستانی معیشت مضبوط رہنے کا امکان

مالی سال 2018میں پاکستانی معیشت مضبوط رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ بجلی اورتوانائی کی رسد میں اضافہ، مینوفیکچرنگ اور فصلوں کی کاشت میں بڑھوتری، اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے مالی سال 2018میں پاکستان کی معیشت کی مضبوط بڑھوتری کی حامل رہنے کا امکان ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک کی نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ بنک کی سالانہ آ ؤ ٹ لک (اے ڈی او)2018میں مالیاتی چیلینجوں اورحسابات جاریہ کے خسارے کے تناظر میں مالی سال 2018اور مالی سال 2019میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)کی شرح 5.6 فیصد اور 5.1 فیصد تک رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرژیا ہونگ یانگ نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ بجٹ اورحسابات جاریہ کے خسارے میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں آنے والے برسوں میں ملک کے اقتصادی امکانات مثبت رہیں گے۔