فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہت بڑی کامیابی ہے، سلیم مانڈوی والا

فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہت بڑی کامیابی ہے، سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آج فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہت بڑی کامیابی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلی عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا اہم بل پاس کر لیا گیاہے۔ فاٹاکے عوام دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے تھے، یہ ان کا حق تھا۔انہوں نے کہاکہ اب فاٹا کے عوام پریکساں قوانین نافذ ہو سکیں گے، یہ وفاق کی بہت بڑی کامیابی ہے، فاٹا میں امن قائم کرنا بہت بڑا چیلنج رہا ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وہاں کے محب وطن عوام دہشت گردی سے چھٹکارا چاہتے ہیں، فاٹا میں تعمیر و ترقی کانیا سفر شروع کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کی ترقی قومی دھارے میں شمولیت ہی سے ممکن تھا، اب انھیں قومی وسائل سے یکساں حصہ فراہم کیاجائے، اعلی عدلیہ کا دائرہ کار بھی فاٹا تک پھیل چکا ہے. فاٹا کے عوام کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے.