کچھ عناصر نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہیں ‘ احمد یار ہنجرا

کچھ عناصر نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہیں ‘ احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے ہنجراء ہاؤس پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نواز شریف ایک نظریئے کا نا م بن (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

چکا ہے عوام نے پہلے بھی نا اہلی کے فیصلے کو قبول کیا تھا اور نہ ہی تا حیات نا اہلی کے فیصلے کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، نواز شریف جیل میں ہوں یا با ہر قوم ان کی آواز پر نکلے گی مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کی مقبولیت سے کچھ عنا صر خائف ہیں انہیں علم ہے کہ محمد نواز شریف کو ہرایا نہیں جاسکتا اس مسلم لیگ ن کی قیادت اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو احتساب کے نام انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عوام سمیت سب کو آئینی حدود میں رہ کر عدالت کا فیصلوں پر تنقید کرنے کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی عوامی خدمت اور پانچ سالہ کارکردگی پر آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر