ریلوے حکام کی غفلت ‘ سمہ سٹہ سے امروکہ ٹرین سروس بحالی کی منتظر

ریلوے حکام کی غفلت ‘ سمہ سٹہ سے امروکہ ٹرین سروس بحالی کی منتظر

ملتان ( سٹی رپورٹر)ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے عدم دلچسپی کے باعث(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سمہ سٹہ سے امروکہ تک ٹرین سروس 7سال بعد بھی بحال نہ کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ سیکشن پر مسافر ٹرین کی سفری سہولتوں سے محروم ہیں اس ضمن میں ذروئع نے بتایا ہے کہ عرصہ 7سال قبل سمہ سٹہ اور مروکہ کے درمیان چلائی جانے والی 37اپ 38ڈاؤن پسنجر ٹرین کو بند کر دیا گیا تھا جس کی بندش پر عوامی سماجی حلقوں شہریوں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے لیکن ریلوے ہیڈ کوارٹر نے اس کو یکسر نظر انداز کر دیاہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ اس سیکشن پر ٹرین سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو روڑ کی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹروں نے ملی بھگت کرکے ٹرن بند کی ہوئی ہے

ٹرین بحالی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...