ضیاء باقیات کا مستقبل تاریک‘ (ن) لیگ لیٹروں کی جماعت ہے ‘ نتاشہ دولتانہ

ضیاء باقیات کا مستقبل تاریک‘ (ن) لیگ لیٹروں کی جماعت ہے ‘ نتاشہ دولتانہ

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام یاسین خان گوگانی ، ملک صابر حسین ارائیں ، ملک (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

وقاص الحسن پتل، آصف خان گوگانی ، ملک علی حمزہ سامٹیہ، ملک شاہزیب سامٹیہ ، مہرطارق کلاسرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضیاء باقیات کا مستقبل تاریک ہے ، ن لیگ چوروں اورلٹیروں کی جماعت ہے ، حکومت کی ایمنسٹی سکیم چوروں کے لئے این آر او ہے،پاکستان میں زرعی ادویات کی قیمتوں میں یکمشت 168%اضافہ انتہائی تشویشناک ہے گیس صارفین سے اضافی ریونیو کی وصولی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی نادرن گیس ملتان ڈسٹری بیوشن کا ڈیڑھ ارب روپے کی اضافی ریونیو کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے غریب صارفین پراضافی بوجھ ڈالنا انتہائی تشویشناک ہے ، ، عوام پہلے ہی گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے ہوئے ہیں گیس کے اضافی بلوں سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے ان عوام کش پالیسیوں کا انتقام لیں گے ،انہوں نے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر عابدہ بخاری کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی دریں اثناء انہوں نے پیپلزپارٹی ملتان کے سینئر نائب صدر ملک ابوبکر اعوان کی وفات پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ،

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...