میونسپل کمیٹی کبیروالا ‘ کروڑوں روپے مالیتی دکانوں کی بندر بانٹ

میونسپل کمیٹی کبیروالا ‘ کروڑوں روپے مالیتی دکانوں کی بندر بانٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارہ میل(نمائندہ خصوصی) چوک ٹاؤن ہال میں واقع بلدیہ کبیروالا کی سابق بلڈنگ کے خالی پلاٹ پر میونسپل کمیٹی کبیروالا کی جانب سے دکانوں کی فروخت کیلئے نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
لیکن مقررہ تاریخ کو جب اوپن نیلامی کے ذریعے خریدنے کے خواہش مند حضرات اپنے کال ڈیپازٹ لیکر میونسپل کمیٹی کمپلیکس کبیروالا پہنچے تو پتہ چلا کہ گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں فروخت ہوچکی ہیں۔دستیاب ذرائع کے مطابق مذکورہ دکانیں ایک روز قبل ہی بغیر کسی نیلامی کے ’’بااثر سیاسی شخصیت ‘‘ کے من پسند افراد میں مبینہ طور پر فرضی کارروائی کرکے تقسیم کردی گئی ہیں ،بااثر سیاسی شخصیت کے حکم پر جن من پسند افراد میں مذکورہ دکانوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے ،ان میں کبیروالا شہر کی چند معزز شخصیات بھی شامل ہیں ۔اوپن نیلامی کے ذریعے مذکورہ دکانیں خریدنے کے خواہش مند حضرات نے بغیر اوپن نیلامی کے دکانوں کی بندر بانٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق ممبر میونسپل کمیٹی کبیروالا اطہر یوسف خان بھٹہ کی سربراہی میں وائس چیئرمین سمیت 9ممبران میونسپل کمیٹی نے ایک تحریری درخواست چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم رضا بخاری کو دی ہے ،جس پر اطہر یوسف خان بھٹہ،وائس چیئرمین مہر مزمل علی چدھرڑ،چوہدری غلام شبیر ارائیں ،ملک مظہر عباس ڈھڈی ،مہر زوار حسین سڈھل ،شمیم حیدر خان بھٹہ،اُم رباب،جنت بی بی اور یوتھ وکونسلر حسن معاویہ کمبوہ کے دستخط موجود ہیں،تحریری درخواست میں مذکورہ ممبران میونسپل کمیٹی نے دکانوں کی اوپن نیلامی کی بجائے قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی الائمنٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ الائمنٹ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق میونسپل کمیٹی کبیروالا کے آئندہ اجلاس میں مذکورہ معاملہ زیر بحث لایا جائے گا ۔
بندر بانٹ