فروری 2018تک پیٹرولیم مصنوعات کی پیدوار میں 10.26فیصد اضافہ ‘ اعداد وشمار جاری

فروری 2018تک پیٹرولیم مصنوعات کی پیدوار میں 10.26فیصد اضافہ ‘ اعداد وشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
جولائی سے لے کر فروری 2018ء تک پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 10.26 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ موٹرا سپرٹ کی پیداوار میں 15.7 فیصد، ہائی ا سپیڈ ڈیزل 11.09، ڈیزل آئل 27.34جبکہ فرنس آئل کی پیداوار میں 5.01 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جیوٹ بیچنگ آئل کی پیداوار میں 17.02، سالونٹ نپھات کی پیداوار میں 8.48 جبکہ ایل پی جی کی پیداوارمیں 39.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منفی بڑھوتری کے حامل پٹرولیم مصنوعات میں جیٹ فیول کی پیداوار میں 1.78، کیروسین آئل 13.60 اور لبریکیٹنگ آئل کی پیداوار میں 16.41 فیصد کمی دیکھنی میںآئی۔ فروری کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کی شرح 16.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔