محکمہ ہائی وے کے پٹواری ‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ملتان کے آڈیٹر اور پنجاب کانسٹیبلری کے نائب قاصد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوادیا گیا

محکمہ ہائی وے کے پٹواری ‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ملتان کے آڈیٹر اور پنجاب ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) انسداد درشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں ملتان (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

لینڈ ایکوزیشن فراڈ میں گرفتارمحکمہ ہائی وے کے پٹواری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے اینٹی کرپشن کے استغاثہ کے مطابق ملزم نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر لینڈ ایکوزیشن کلیکٹرز کی ملی بھگت سے 1کروڑ 60لاکھ روپے جعلی اراضی مالکان کو دئیے ملزم سے برآمدگی باقی ہے فاضل عدالت نے ریمانڈ کی استدعا ہے مسترد کرتے ہوئے پٹواری حبیب ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ دریں اثنا احتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری سکینڈل میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے آڈیٹر مدثر دریشک اور پنجاب کانسٹیبلری کے نائب قاصد منیر احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ بتایا گیا ہے تینوں ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کو خفیہ رکھا جارہا ہے ان معلومات کی روشنی میں اب پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین کے سابق ایس پیر محمود الحسن اور 2دیگر افسران کو باقاعدہ طلب کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر