کاشتکاروں سے باردانہ حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

کاشتکاروں سے باردانہ حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

ملتان ‘ وہاڑی ‘ لیہ ‘ شاہجمال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ کوٹ ادو ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

حکومت پنجاب کی جانب سے گندم خریداری مہم 2018-19ء کی انوکھی گندم خریداری پالیسی کے تحت 10ایکٹر تک کے کاشتکاروں سے باردانہ کے حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اس مقصد کیلئے ضلع ملتان میں گندم خریداری کیلئے 17 مراکز قائم کردیے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی ریونیو کامران خان کو گندم خریداری مہم کا فوکل پرسن تعینات کرکیا گیا ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روزاے ڈی سی ریونیو کامران خان کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ کے سینٹر کوآرڈینٹر ز اور محکمہ خوراک کے فوڈ گرین انسپکٹروں ودیگر سٹاف کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ باردانے کیلئے 16 اپریل سے 20 اپریل تک درخواستیں وصول ہونگی۔ صرف 10 ایکڑ تک گند م کے کاشتکاروں کیلئے باردانہ کیبنیٹ کمیٹی کی منظوری سے جاری کیا جائے گا۔.باردانے کیلئے آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی 21 اور 22 اپریل کو ہو گی۔سکروٹنی کے بعد فہرستیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ ہونگی۔.24 اپریل سے گندم کے کاشتکاروں کو بار دانے کا اجرا شروع کر دیا جائے گا۔گندم کے کاشتکاروں کو جیوٹ بار دانہ فی بیگ کیلئے152.50اور پولیتھین بیگ کیلئے36.65 روپے سکیورٹی دینا ہو گی۔گندم کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل وحمل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔تمام مراکز پر کرسیاں پانی اور پارکنگ کا مثالی نظام وضح کیا جائے گا۔کسانوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ضلع و تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں کمیٹی میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او بھی شامل ہونگے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، فوڈ کنٹرولر اور سنٹر انچارجز کی بھی شرکت کی ۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر ملتان کی ناقص حکمت عملی ملتان کے 17گندم خریداری مراکز پر رات گئے تک محکمہ خوراک کے فود گرین انسپکٹروں اور سپروائزروں کی تعیناتی کا روسٹرجاری نہ کیا جاسکا ۔مراکز کے انچارج و دیگر عملہ رات گئے تک اپنی جائے تعیناتی بارے دفتری سٹاف سے معلوم کرتے رہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد سفیان کی ناقص حکمت عملی کے باعث ضلع ملتان میں قائم گندم خریداری مراکز پر عملے کی تعیناتی کا ڈیوٹی روسٹر رات گئے تک جاری نہیں کیا جاسکا تھا جس کے باعث مراکز کے سٹاف میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی واضع رہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق آج سے گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے مگر متعلقہ مراکز کا عملہ تاحال اپنی ڈیوٹی اور جائے تعیناتی سے لاعلم ہے ۔وہاڑی سے بیور رپورٹ اور نامہ نگا رکے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق کا شتکاروں سے گندم کی خر ید اری کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں بار دانہ کی تقسیم میرٹ پر کی جائے گی مر کز خر ید گندم پر کا شتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سائے ، کر سیوں اور پینے کے ٹھنڈے پا نی کا انتظام ہو گا انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس میں گند م خر یداری کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جو دتھے۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان اور نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں گندم کی خریداری کو شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے مربوط وجامع میکنزم ترتیب دے کر 16سے 20اپریل درخواستیں وصول کی جارہی ہیں اور اہل کاشتکاروں کو سکروٹنی کے بعد 24اپریل سے باردانہ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا یہ بات انھوں نے گندم خریداری مہم انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اے سی لیہ عابد کلیا ر، اے سی کروڑ احمد فراز اعوان ، سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ، ڈی ایف سی زاہد پرویز ، اے ایف سی رانا محمداشرف ، رانا عبدالستار ، ای اے ڈی اے محمدطاہر ، ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ، غلام یٰسین چشتی ، زراعت افسران اور محکمہ خوراک کے9خریداری مراکز کے انچارجز نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کو ملٹی میڈیا کے ذریعہ محکمہ خوراک کے تحت خریداری میکینزم، باردانہ کی موجودگی ، تقسیم ، خسرہ گرداوری ، لسٹیں آویزاں کرنے ، ٹوکن کے اجراء ، اَن لوڈنگ ،پلنتھ کی تیاری ، کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ اور کرسیوں کی فراہمی ، ٹھنڈے پانی کے انتظامات ایسے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے گندم خریدار ی کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی بار دانہ کی تقسیم میں کسی کاشت کار کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی ، ہر کاشت کار کو اس کے استحقاق کے مطابق بار دانہ فراہم کیا جائے گا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو عطا ء الحق، ڈپٹی جنرل ظہور حسین بھٹہ ڈی اید سی ملک محمد ممتاز سمیت تمام مراکز کے کوارڈینیٹرز نے شرکت کی ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ مظفر گڑھ کے نائب صدر میاں تنویر اظہر نو ناری نے سید راشد عباس گیلانی،مہر کالو سیال و دیگر کے ہمراہ پریس کا نفرنس میں بتایا کہ باردانہ تقسیم کا اختیار پٹواری بادشاہ کے سپرد ہو نے پر باردانہ میرٹ کی بجائے من پسند افراد اور آ ڑھتیوں کو دیا جا رہا ہے حکومت کی گندم پالیسی پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ زمیندار کے لیئے انتہائی مشکل کر دی گئی ہے ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ،حکومتی احکامات کے باوجود ابھی تک گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر سنٹر کوآڈینٹر تعینات کیا گیا نہ ہی محکمہ خوراک کی طرف سے فوڈ انسپکٹر ،سپروائزر ودیگر عملہ تعینات کرکے نہ ہی کوئی باردانہ فراہمی یا گندم خریداری انتظامات کیے گئے ہیں،گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ویران پڑا ہے،جبکہ کسان گندم کی فصل کھلے آسمان تلے لیکر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ کوٹ سلطان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ لیہ کا اجلاس ضلعی صدر ملک سجاد عامر اعوان کی صدارت میں ہوا اجلاس میں پاسکو اور محکمہ فوڈ کی طرف سے گندم خریداری کا سابقہ کوٹہ برقرار رکھنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع لیہ میں پاسکو کے 14مراکز پر گندم خریداری کا کوٹہ 15لاکھ جبکہ فوڈ سنٹروں پر 25ہزار بوری کیا جائے تاکہ حکومتی دعوؤں کے مطابق کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خرید کیا جا سکے چوہدری محمد امین،ملک غلام مرتضی ، عاطف نواز ،ایم اے نظامی اور دیگر بھی موجود تھے۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کو ٹ ادو میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا مگر گندم خریداری مر اکز ویران پڑ ے ہیں جہاں پر ابھی تک نئی فصل کی خریدار ی کیلئے نہ تو کسی قسم کے بینر آویزاں کیے گئے اور نہ ہی عملے کے ارکان کسی قسم کی معلو مات فراہم کر رہے ہیں غر یب کا شتکا ر نو ید،صغیر احمد ،اللہ بخش بھٹی ،غلا م رسو ل ،مہر فد ا حسین نے کہا کہ فو ڈ والے ہمیں ایک تو با ردانہ نہیں دے رہے اور دیر تک کھیتوں میں فصل کے پڑے رہنے سے فصل میں نمی کی وجہ سے گند م کی فصل خراب ہو نے کا خدشہ ہے ۔دو سری طر ف غلہ منڈ ی کے آڑھتیو ں اور ان کے مڈل مینو ں نے لو ٹ ما ر کا با زار گرم کر رکھا ہے وہ گند م کم نرخوں پر فروخت کیلئے مجبو ر کر رہے ہیں ،کا شتکا روں نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کر تے ہیں کہ کوٹ ادومیں گند م کی خریداری کا عمل فوری طو ر پر شروع کیا جائے۔۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...