حکومتی پالیسیوں سے عوام کا جینا محال ‘ وسائل پیدا کئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

حکومتی پالیسیوں سے عوام کا جینا محال ‘ وسائل پیدا کئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس برائے رکنیت سازی مہم قائم مقام صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
زیر صدارت پیپلز سیکرٹریٹ بلاول ہاؤس ملتان میں ہوا اجلاس میں ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین، نائب صدر جنوبی پنجاب مہر ارشاد سیال، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری، سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب شگفتہ چوہدری سمیت ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ملک نسیم لابر، میاں کامران عبداللہ مڑل، راؤ ساجد علی، ملک رمضان بھلر، وقاص خان گورچانی، ملک شاہ رخ، امداد اللہ عباسی، مظہر چوہان، غضنفر آمین اکوکا، ملک مظہر پہوڑ، اعجاز شاہ،ملک محمد سلیم، محمد علی کھیتران، سید تطہیر الحسن ترمزی اور طاہر سلیم چوہدری نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین، مہر ارشاد سیال، بابو نفیس انصاری، شگفتہ چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید سائنٹیفک طریقے پر پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم چلائی جا رہی ہے رکنیت سازی مہم میں مزدور کسان ہاری طالبعلم غرض ہر طبقہ فکر کے لوگ بھرپور حصہ لے رہے ہیں یہ ہمارے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے کہ میری عوام سے میرا رابطہ بحال رہے اس رکنیت سازی مہم میں ورکرز کا قیادت سے رابطہ کا آسان طریقہ وضع کر دیا گیا ہے موجودہ سیاسی گرداب اور اس حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہے مہنگائی بے روزگاری کی وجہ عوام پریشان ہیں اس پریشانی سے عوام کو نکال کر انکے لئے ایسے وسائل پیدا کئے جائیں گے کہ ہر گھر میں خوشحالی کا بول بالا ہوگا انشاء اللہ آئندہ الیکشن پیپلزپارٹی وفاق سمیت تمام صوبوں سے جیت کر حکومت بنائے گی۔
پیپلزپارٹی