مفتی پسروری اتحاد بین المسلمین کے داعی ‘ خدمات یاد رکھیں گے ‘ ڈاکٹر طاہر القادری

مفتی پسروری اتحاد بین المسلمین کے داعی ‘ خدمات یاد رکھیں گے ‘ ڈاکٹر طاہر ...

ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالم دین اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مفتی ہدایت اللہ پسروری کی وفات(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پر بیرون ملک سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مفتی ہدایت اللہ پسروری کی وفات اہل سنت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔آپ کی دینی،ملی،سیاسی،سماجی اور علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آپ نے اپنی پوری زندگی ایک نظریے پر گزاری دی اور مرتے دم تک نفاذ نظام مصطفےٰ کا پرچم تھامے رکھا۔آپ نے ہمیشہ عشق رسول اور اتحاد امت کا درس دیا۔آپ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے۔آپ کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی ،منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ خان قادری اورمرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری نے بھی مفتی ہدایت اللہ پسروری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے وفد نے صوبائی رہنما راؤ محمد عارف رضوی کی قیادت میں مفتی ہدایت اللہ پسروری کے رسم سوئم میں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...