آئی پی پیز کو 80ارب کی ادائیگی مشکل ‘ بجلی بحران سنگین ہونیکا خدشہ

آئی پی پیز کو 80ارب کی ادائیگی مشکل ‘ بجلی بحران سنگین ہونیکا خدشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آئی پی پیز شدید بحران کا شکار ‘ حکومت کی طرف سے بھاری واجبات کی ادائیگی میں تعطل آگیا۔ بجلی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز) کو موجودہ دور حکومت میں 80 ارب روپے کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاور ڈویژن کی جانب سے عبوری آڈٹ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس کی وجہ سے آئی پی پیز کو فوری ادائیگی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر