پنجاب ٹیچرز یونین کی نواں شہر چوک تا ملتان پریس کلب مشعل بردار ریلی

پنجاب ٹیچرز یونین کی نواں شہر چوک تا ملتان پریس کلب مشعل بردار ریلی

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب تک مطالبات کے حق میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین، ضلعی صدر چوہدری محمد حسین طاہر وڑائچ نے کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ریلی میں دیگر اساتذہ رہنماؤں عابد فرید بزدار، اشفاق انصاری ، سرور قریشی، ملک الطاف احمد، رانا عبد القیوم نازش ، مہر اقبال، ا للہ دتہ دھرالہ، ملک عبد الغفار ، طارق ملک، مختار وینس، محمد بلال، حافظ عبد اللہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں رانا الطاف حسین، چوہدری محمد حسین طاہر وڑائچ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت بجٹ سے پہلے اساتذہ کی تنخواہوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اضافہ کرے اور 2008سے منجمد ہاؤس رینٹ بحال کیا جائے کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ 2018کے پے سکیلز کے مطابق تنخواہیں لینے والے ملازمین کو ہاؤس رینٹ 2008کے پے سکیلز کے مطابق دیا جارہا ہے مگر سکیل نمبر 14میں کام کرنے والے پی ایس ٹی اساتذہ کو ہاؤس رینٹ محض 1960روپے دیا جارہا ہے حکومت پنجاب بھر میں کوئی ایسا علاقہ بتا دے جہاں پر 1960روپے میں مکان کرایہ پر ملتا ہو حکومت فوری طور پر 2008سے منجمد ہاؤس رینٹ بحال کرے ، بناولٹ فنڈ کی امداد میں 100فی صد اضافہ، گروپ انشورنس پر میچورٹی کلیم، پے پیکج کی بحالی یا ٹائم سکیل کے نفاذ کا فوری اعلان ، تنخواہوں میں دی جانے والی تمام عبوری امداد کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ایم سی کیڈر کے تمام اساتذہ کی ان سروس پرموشن کو یقینی بنایا جائے ان سروس پرموشن کوٹہ سے 50فی صد کوٹہ پر پرموشن یقینی بنائی جائے ، سی ایم روڈ میپ پر سزاؤں کا خاتمہ اور رخصت اتفاقیہ پر عائد پابندی ختم کی جائے ، میڈیکل اور کنوینس الاؤس میں سو فی صد اضافہ اور ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کیاجائے ،گریڈ سولہ سے لیکر گریڈ بیس تک تمام اساتذہ کو ون سٹیپ پرپرموشن دی جائے اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں رانا الطاف حسین ، چوہدری محمد حسین طاہر وڑائچ نے کہا کہ ملتان سمیت صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اساتذہ آج 16اپریل کو ملتان سے اسلام آباد تک پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام لانگ مارچ کا آغازکریں گے کل 17اپریل کو اساتذہ کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور پریس کلب اسلام آباد سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لانگ مارچ کے شرکاء پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیں گے لانگ مارچ میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے اساتذہ کے قافلے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اساتذہ سروں پر کفن باندھ کر حکمرانوں کے خلاف مزاحمتی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گے اب بھی وقت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی وجہ سے اساتذہ کم تنخواہوں پر کس طرح سے اپنے اخراجات پورے کریں تنخواہوں میں کم از کم سو فی صد اضافہ کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...