محکمہ صحت کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ فہرست جاری

محکمہ صحت کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ فہرست جاری

ملتان ‘ لودھراں ‘ قطب پور ‘ راجن پور ( نمائندہ پاکستان ‘ نمائندگان ) چیف (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکے احکامات کے بعد صوبہ بھر میں اتائیت کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ میں اتائیت کے گھناونے کاروبار کو فروغ دینے والوں اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے جعلی ڈاکٹروں کی لسٹ بھی جاری کی گئی ہیں۔ جس میں صوبہ بھرکے 3238 جعلی اتائی ڈاکٹروں کے نام درج ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق ملتان ریجن میں504جعلی عطائی موجود ہیں ان میں ملتان میں 20 خانیوال میں 319 وہاڑی میں 106 اورلودھراں میں57 عطائی ڈاکٹرز موجود ہیں۔اس کے علاوہ لاہور میں 51ْ ،ڈیرہ غازی خان ریجن میں 324،بہاولپور ریجن میں 208، شیخوپورہ ریجن میں سب سے زیادہ 736،گوجرانوالا ریجن میں 272،راولپنڈی ریجن میں107،سرگودھا ریجن میں305،فیصل آباد ریجن میں 671، ساہیوال ریجن میں 60 جعلی ڈاکٹرز موجود ہیں۔

لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طار ق گیلانی نے بتایا کہ ضلع بھر میں آپریشن کے بعد 16عطائی کلینک سیل کردیے گئے ہیں جبکہ 12افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اور ضلع بھر میں عطائیوں کیخلاف محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ڈاکٹر وسیم، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر الطاف خان، ڈرگ انسپکٹر عدنان اکرم اور دیگر افسران پر مشتمل افسران ضلع بھر میں چھاپے مار رہے ہیں۔ لودھراں میں سلیم بھٹی آس پولی کلینک، رضوانہ المال پولی کلینک، ارسلان کلینک امیر پور بھٹہ حویلی نصیر خاں روڈ، غلام نازک 100ایم، جاویداقبال، اختر، ظہور، بشیر، شفیق، الطاف و دیگرکیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے عطائیوں کو گرفتار کرلیا۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر کوٹ مٹھن میں پولیس کاعطائیوں کے خلاف آپریشن ،دس ملزمان گرفتار ،چھ افراد کوڈرگ لائسنس دکھا نے پررہا کردیا گیا جبکہ چارعطائیوں کے خلاف مقد مہ درج کرلیا گیا ضلعی صدر کمیسٹ ایسویسی ایشن شاہدرفیق نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عطائیت کے خلاف ہیں عوامی وشہری حلقوں نعیم اکبر ،محمدسلیم خان ، اویس احمد ،حسن علی ودیگر نے اعلیٰ صوبائی حکام صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائیت کے خلاف مہم کی زیاد ہ سے زیادہ تشہیر کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...