چوری ‘ڈکیتی کی وارداتیں شہری لٹنے پر مجبور ملتان پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے لگی

چوری ‘ڈکیتی کی وارداتیں شہری لٹنے پر مجبور ملتان پولیس خواب خرگوش کے مزے ...

ملتان(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈاکو راج قائم پولیس وارداتوں کی روک تھام میں بری طرح ناکام ،معلوم ہواہے کہ ممتاز آباد (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے رہائشی اعجاز سے بہاولپور بائی پاس پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک موبائل فون 25ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے،لطف آباد کے رہائشی راشد نے پولیس کو اطلاع دی کہ سمندری پل کے قریب 8مسلح افراد نے گن پوائیٹ پر مجھ سے موبائل اور نقدی چھین لیا جبکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔شاہ شمس کے علاقہ میں سلیم سے پل کالرو والی سے نامعلوم مسلح افراد نے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فو ن چھین لیا،دریں اثناء نیو ملتان کے علاقہ کے رہائشی اختر کا کہنا ہے کہ اس کی ایم اے جناح روڈ پر یوٹیلیٹی سٹور کی فرنچائز ہے دو نامعلوم افراد یوٹیلیٹی سٹور میں داخل ہوئے بطور گاہگ سامان لینا شروع کیا بعدازاں اسلحہکے زور پر 50ہزار مالیت کا سامان لے اڑے دریں اثناء کینٹ کے علاقہ میں زاہد اور شاہ شمس کے علاقہ میں شاہد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑا۔جبکہ لودھی کالونی میں نعیم سے نامعلوم چور موبائل فون لے اُڑے۔

ڈاکو راج

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...