میٹروپولیٹن زون میں بننے والی 2ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ جمع کرنے لگا

میٹروپولیٹن زون میں بننے والی 2ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ جمع کرنے لگا

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان نے ملتان پبلک سکول روڈ اور متی تل (بقیہ 41نمبرصفحہ7پر )

روڈ پر میٹرو پولیٹن زون میں بننے والی 2ہاؤنگ سکیموں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملتان سے ملک احمد حسین ڈیہڑ ، ملک نور حسین ڈیہڑ اور ملک نور احمد ڈیہڑ کی بیویو ، بیٹوں اور بیٹیوں کے نام موجود پراپرٹی کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ جبکہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے روڈز کی تعمیر اور کالونی کے نقشوں کی منظوری کا تمام ریکرڈ طلب کرلیا ہے معلوم ہوا ہے کہ نیب ملتان میں حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل غیر قانونی استعمال کرنے کے الزام میں انکوائری جاری ہے ملک احمد حسین ڈیہڑ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں 50کرو روپے کے فنڈز صرف اپنی ذاتی پراپرٹی کو ڈویلپ کرنے پر خرچ کئے گئے یہ فنڈز موضع درانہ لنگانہ عام شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کا نام پر جاری ہوئے لیکن ملک احمد حسین ڈیہڑ نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا اپنی زرعی اراضی سڑکیں تعمیر کرائیں سوئی گیس اور بجلی کی تنصیبات سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ۔ ملک احمد حسین ڈیہڑ ملک نور حسین ڈیہڑ اور ملک آصف حسین ڈیہڑ نے ایک بڑے گروپ کو فرنٹ پر لیکر اپنی پراپرٹی پر ہاؤسنگ سکیم بنائی جبکہ متی تل روڈ پر واقع اراضی پر علیحدہ رہائشی کالونی کھڑی کردی ۔ حالانکہ ان دونوں ہاؤسنگ سکیموں کی بیشتر اراضی میٹرو پولیٹن زون میں واقع ہے نیب نے ان الزامات کی روشنی میں انکوائری شروع کررکھی ہے اس سلسلے میں نیب نے ملک نور حسین ڈیہڑ ان کی دو بیویوں سلمہ نور اور سمیرا نور ، بیٹوں محمد آزان ، محمد اسامہ نور ، محمد صائم نور ، محمد ظاہر حسینی ، وہاب حسین ، فجر حسین کی موضع درانہ لنگانہ میں اراضی کی تفصیلات طلب کیں ۔ جبکہ ملک احمد حسین ان کی بیوی رابعہ احمد ، بیٹوں محمد احمد ، ابراہیم احمد ، بیٹیوں علمہ حسین ، ماہ نور احمد کی زمینوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔ نیب نے ضلعی انتظامیہ ملک احمد حسین کے دوسرے بھائی ملک آصف نذر ان کے بیٹوں مصطفے نذر ، عبدالہادی ، ملک آصف کی اہلیہ ماریہ آصف اور بیٹی مہرالناسا کے نام اراضی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ، بتایا گیا ریونیو ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ملتان پولٹین زون میں بننے والی ہاؤسنگ سکیموں کے تینوں اراضی مالکان کی زرعی سکنی اور کمرشل پراپرٹی کی تفصیلات تیار کرلیں جو آئندہ چند روز میں نیب ملتان کو بجھوادیں جائیں گئیں ۔

نیب متحرک

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...