بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار جنوبی پنجاب کے حصے کی 350میگاواٹ بجلی کراچی کو فراہم

بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار جنوبی پنجاب کے حصے کی 350میگاواٹ بجلی کراچی کو فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار جنوبی پنجاب کے حصے (بقیہ 38نمبرصفحہ7پر )
کی 350میگاواٹ بجلی کراچی کو فراہم کی جانے لگی ۔صورتحال گھمبیر ہو گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے حصہ کی 600 میگاواٹ بجلی کراچی کو فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے صوبہ پنجاب کے حصہ ( کوٹہ) کی 600 میگاواٹ بجلی کراچی کو فراہم کردی ہے اس مجموعی فراہمی میں میپکو ( جنوبی پنجاب) ریجن سے بھی 350 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ کراچی کو بجلی کی اس فراہمی سے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے۔