جنوبی پنجاب صوبہ کا حامی ‘ ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرینگے ‘ افتخار چودھری
خانیوال‘ بہاولپور (بیورونیوز ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر )پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں کی پہلے دولت ہزاروں میں تھی اب کروڑوں میں ہے موجودہ حکومت کرپشن سے کڑروں پتی بنے الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہیں تا کہ عوام اپنے نمائندے منتخب کر لے ان خیالات کا اظہار پاکستان سابق چیف جسٹس اور ڈیمو کرٹیک پارٹی کے سر براہ افتخار چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے سابق جنرل سیکرٹری مہر افتخار نکیانہ کے والد کی وفات(بقیہ 42نمبرصفحہ7پر )
پر فاتحہ خوانی کے دوران کہی انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا آرٹیکل 62 کا فیصلہ سب کے لیے ہے جو کہ نا اہلی کی تشریح ہے الیکشن میں ہم پورے پاکستان سے اپنے امید وار میدان میں لائیں گئے جنوبی پنجاب صوبہ کا حامی ہو ۔ ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے سابق جنرل سیکرٹری مہر افتخار نکیانہ احسن الدین مرکز ی نائب صدر پاکستان ۔ د بدر السلام کے علاوہ ملک صالح محمد ایڈوکیٹ ، چوہدری فضل الرحمان ایم پی اے ، رانا اختر یوسی چیئر مین ، شہباز چیمہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ دریں اثنا بہاولپورصوبہ بحال کیاجاناچاہیے جوعوام کاحق ہے بعض لوگوں نے ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے استعفیٰ دیاسپریم کورٹ نے اپنااختیار استعمال کرتے ہوئے 62 ون ایف کی تشریح کی ہے ن لیگ خواہ مخواہ کارونا بندکرے ان خیالات کااظہار سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بہاولپورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری رابطہ مہم کے لیے اوچشریف، احمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان بھی جائیں گے۔