کسی بھی مذہب کے ماننے والے دہشتگردی نہیں کرتے ‘ خالد محمود ازہر

کسی بھی مذہب کے ماننے والے دہشتگردی نہیں کرتے ‘ خالد محمود ازہر

خانیوال ( بیوو نیوز ) کوئی بھی مذہب فساد اور انتشار نہیں پھیلا تا کسی بھی مذہب کے ماننے والے دہشتگردی نہیں کرتے ، دنیا میں ہونے والی اندہناک واقعات میں کوئی مذہب ملوث(بقیہ 43نمبرصفحہ7پر )

نہیں بلکہ یہ شیطان کا کام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبداللطیف انور ، تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین مفتی خالد محمود ازھر ، معروف قانوندان محمد امجد بھٹی ایڈووکیٹ ،میتھوڈسٹ چرچ ساؤتھ ایشیاء پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر عناشر مالک نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں امن کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بھرپور کردار ہے ۔ ۔تمام مذاہب میں ہم آہنگی رواداری اور محبت کا پیغام پھیلانے میں مصروف ہے اور تمام مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے کرکے معاشرہ میں امن کو فروغ دے رہی ہے ا اس موقع پر عاشر مالک نے مزید کہاکہ مسیحی عام نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کام کیا ہے اور کبھی بھی اپنے آپ کو ان سے علیحدہ تصور نہیں کیا ۔ تقریب سے ممبر ضلع کونسل بسم اللہ ارم جیکب وزیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...