سوئی گیس کمرشل صارفین پر آر ایل این جی ٹیرف، عائد اربوں روپے کی زائد وصولی

سوئی گیس کمرشل صارفین پر آر ایل این جی ٹیرف، عائد اربوں روپے کی زائد وصولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) ’’ مرے کو مارے شاہ مدار‘‘ سوئی ناردرن گیس نے2 لاکھ سے زائد کمرشل صارفین کو آر ایل این جی ٹیرف ڈال کرکئی گنا زائد بل بھجوا کر اربوں روپے ’’کھرے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کر لئے‘‘۔متاثرین چلا اٹھے۔بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس ناردرن نے مہنگائی کی چکی میں پسے2لاکھ کے لگ بھگ کمرشل صارفین پراوور چارجنگ کا وار کرتے ہوئے آر ایل این جی کا ٹیرف لگا کر انہیں گزشتہ 3ماہ کے اکٹھے کئی گنا زائد بل بھجوا دئیے ہیں ۔ اس طرح اوور چارجنگ کرکے اضافی اربوں روپے اکٹھے کرلئے گئے ہیں ۔ اس صورتحال پر متاثرہ صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور وہ سوئی گیس دفاتر کے چکر پر چکر لگانے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ بیشتر کمرشل صارفین بھاری بل جمع نہیں کرا پائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی وہ بھاری کمرشل ٹیرف کے تحت بلوں کی ادائیگی کر رہے تھے مگر اب اچانک کئی گنا زائد بل انہیں موصول ہوئے ہیں جو ان کی استطاعت سے باہر ہیں ۔سوئی گیس دفتر رجوع کرنے پر عملے نے جواب دیاکہ سندھ کے حصے کی سوئی گیس پنجاب میں استعمال ہو رہی ہے اور سندھ میں آر ایل این جی استعمال ہو رہی ہے۔ چونکہ سندھ کے حصے کی سوئی گیس پنجاب میں استعمال ہو رہی ہے ۔ اس لئے یہاں کے صارفین کو آر ایل این جی کا ٹیرف لگایا جارہا ہے ۔ بلوں کی اقساط کردیتے ہیں مگر یہ جمع کرانا پڑیں گے ۔ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔اس صورتحال پر کمرشل صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے ۔ لا تعداد ٹیکسوں نے کاروبار جاری رکھنا محال کر رکھا ہے ۔ اوپر سے اچانک یہ عذاب آگیا ہے کہ سوئی گیس کے کمرشل کنکشنوں کے بل کئی گنا زائد موصول ہوئے ہیں ۔ ابھی اچانک گزشتہ 3ماہ کے بلوں میں آر ایل این جی ٹیرف لگایا گیا ہے اور ہم پریشان حال بھاگے پھر رہے ہیں ۔ اب ہر ماہ آر ایل این جی کا ٹیرف لگا کرے گا ۔ متاثرین نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری حالت زار پر رحم کھائیں اور نت نئے ٹیکسوں کے بعد اب آر ایل این جی کا ٹیرف ختم کریں اور اس مد میں آنے والے بلز ٹھیک کریں اور یہ ظلم ڈھانے والو ں کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر احتجاجی پروگرام مرتب دیاجائے گا۔