لاہور، راولپنڈی اور اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں کہیں کہیں بونداباندی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد،فیصل آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ پھولنگر،چناب نگر،جڑانوالہ ،قصور،وزیرآباد،چینوٹ، سرگودھا، میانوالی، چکوال،رینالہ خورد، پسرور،بھوانہ،گوجرہ، جھنگ،ڈسکہ اورگردونواح میں بادل خوب برسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اورگردونواح میں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہو گیاجبکہ ملکہ کوہسار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی برفباری بھی جاری ہے،ادھرمظفر آباد،آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ،مانسہرہ، بٹگرام تورغر اور کوہستان میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...