پنجاب کو 3 صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

پنجاب کو 3 صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو 3 صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وسائل کی مساوی تقسیم کیلئے پنجاب کی تقسیم وقت کی ضرورت ہے،پنجاب میں اپنے مفاد کی خاطر نئے صوبے نہیں بنائے گئے۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کامحروم طبقہ حکمرانوں کامرہون منت رہا،صوبہ پنجاب میں لاہورہائیکورٹ کے علاقائی بنچزکی حدودمیں3نئے صوبے بنائے جائیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو3صوبوں صوبہ بہاولپور،صوبہ ملتان اورصوبہ راولپنڈی میں تقسیم کیاجائے۔

عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...