دپیکا بھی انوشکا کے نقش قدم پر چل پڑیں، فوری شادی کرنے نہیں جارہی بلکہ۔۔۔

دپیکا بھی انوشکا کے نقش قدم پر چل پڑیں، فوری شادی کرنے نہیں جارہی بلکہ۔۔۔

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکارہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکاری میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے بعد اب پروڈکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دپیکا بہت جلد اپنا پروڈکشن ہائوس کھولنے جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا کا پروڈیوسر بننے کا خواب نیا نہیں ہے بلکہ آج سے تین سال قبل 2015ءمیں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پروڈیوسر بننا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ پروڈیوسر بن سکتی ہیں اور اس کام کو بہت اچھی طرح کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اس شعبے میں پیسوں کے لیے نہیں آنا چاہتیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پروڈیوسر بنیں۔

واضح رہے کہ دپیکا اوراداکار عرفان خان ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن عرفان خان کی طبیعت کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...