انسداد دہشتگردی عدالت، دھرنا قائدین کے خلاف 3 مقدمات داخلِ دفتر

انسداد دہشتگردی عدالت، دھرنا قائدین کے خلاف 3 مقدمات داخلِ دفتر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سمیت دھرنا قائدین کے خلاف 3 مقدمات داخلِ دفتر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں علامہ خادم رضوی سمیت دھرنا قائدین کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر نیا چالان جمع کرایا جائے گا اس لیے علامہ خادم رضوی سمیت دھرنا قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کیا جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات داخل دفتر کردیے اور کیسز کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ کیس داخل دفتر ہونے کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے جب تک عدالت میں دوبارہ چالان جمع نہیں کرایا جاتا تب تک کیسز کی سماعت نہیں ہوگی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...