آئین پر فائر نہیں کر سکتے،ان لوگوں کے خلاف ہیں جو آئین کو پھاڑتے ہیں:کیپٹن صفدر

آئین پر فائر نہیں کر سکتے،ان لوگوں کے خلاف ہیں جو آئین کو پھاڑتے ہیں:کیپٹن ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ریٹارڈ)صفدر نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہیں ،آئین پر فائر نہیں کر سکتے۔

احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مزمت ہے۔تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان آئین بناتے اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں ۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ آئین پر فائر نہیں کر سکتے،آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔ان لوگوں کے خلاف ہیں جو آئین کو پھاڑتے اور پھینکتے ہیں ۔کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی استثنی کی درخواست منظور ہو گئی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...