عامر لیاقت کی میڈیا پر واپسی، کون سا چینل جوائن کرلیا ؟ جان کر پاکستانیوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

عامر لیاقت کی میڈیا پر واپسی، کون سا چینل جوائن کرلیا ؟ جان کر پاکستانیوں کو ...
عامر لیاقت کی میڈیا پر واپسی، کون سا چینل جوائن کرلیا ؟ جان کر پاکستانیوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شعیب شیخ پر انتہائی سنگین ترین الزامات لگانے اور سوشل میڈیا پر اعلانِ جنگ کرنے کے بعد ایک بار پھر بول ٹی وی جوائن کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے چینل 24 پر پروگرام کر رہے تھے تاہم جس دن انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اسی روز انہوں نے 24 نیوز کو خیر باد کہہ دیا۔

’’یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ۔۔۔‘‘ عامر لیاقت نے استعفیٰ دیتے ساتھ ہی بول ٹی وی پر بڑا الزام لگا دیا،تہلکہ خیز اعلان کر دیا

عامر لیاقت کی پہلے ایکسپریس نیوز کے ساتھ ڈیلنگ چلتی رہی تاہم مالکان کی جانب سے سیاسی رہنما کو اینکر بنانے سے انکار کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر ’ جعلساز‘ شعیب شیخ کو گلے لگالیا ہے۔


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دنوں شب معراج پر بول نیوز پر خصوصی ٹرانسمیشن کی جس کے بعد اب وہ اپنا پرانا پروگرام ” ایسے نہیں چلے گا“ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کے بعد بول ٹی وی چینل کے مالک شعیب شیخ کے خلاف انتہائی سنگین الزامات کی بارش کر دی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور بول ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کی جانے والی تمام ٹویٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

عامر لیاقت کی ویڈیوز کے بعد بول ٹی وی نے بھی ویڈیو جاری کردی، عامر لیاقت پر ’ حملہ‘ کردیا
خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی کو خیرباد کہا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے جتنے بھی لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی کے کہنے پر اچھالی گئی تھیں۔

بول ٹی وی اور فحش فلموں کا کاروبار ۔۔۔ عامر لیاقت نے سب سے شرمناک ترین انکشاف کردیا

عامر لیاقت حسین نے فحش فلموں کے کاروبار، جنرل (ر) رضوان اختر سے پیسے لینے سمیت بول ٹی وی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔

” یہ سب کے سامنے آنا چاہیے کہ جنرل رضوان اختر نے بول کو ۔۔۔“ بول ٹی وی کے بارے میں وہ ٹویٹ جو کل رات عامر لیاقت کو فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی

”شعیب شیخ نے میرے اتنے پیسے کھائے۔۔۔“ ڈاکٹر عامر لیاقت نے بول نیوز کے مالک کی کال ریکارڈنگ لیک کر دی، کتنے پیسے نہیں دئیے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی