نوگوایریاز کے خاتمہ کیلئے درخواست کی سماعت،عدالت کا اظہار برہمی، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

نوگوایریاز کے خاتمہ کیلئے درخواست کی سماعت،عدالت کا اظہار برہمی، آئی جی ...
نوگوایریاز کے خاتمہ کیلئے درخواست کی سماعت،عدالت کا اظہار برہمی، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے لاہور میں نوگوایریاز کے خاتمے کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا اور 3 مئی کو جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے گورنرہاو¿س سے ایمپریس روڈتک بیریئرزنہ ہٹانے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات پربنائے گئے نوگوایریاز کی تفصیلات دی جائیں،عدالت نے کنٹونمنٹ ایریازمیں بھی سیکیورٹی کے نام پرنوگوایریاز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں لاہور میں نوگوایریازکے خاتمے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 11 فروری کوایسی تمام رکاوٹیں ہٹانے کاحکم دے دیاتھا،ابھی تک سپریم کورٹ کے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی گئی۔
عدالت نے گورنرہاو¿س سے ایمپریس روڈتک بیریئرزنہ ہٹانے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی خدشات پربنائے گئے نوگوایریاز کی تفصیلات دی جائیں،عدالت نے کنٹونمنٹ ایریازمیں بھی سیکیورٹی کے نام پرنوگو ایریازکا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔عدالت نے آئی جی پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مئی کو جواب طلب کر لیا۔