سونم کپور کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی، بارات کس روز ہو گی اور ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کب ہو گا؟ آپ بھی جانئے

سونم کپور کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی، بارات کس روز ہو گی اور ولیمہ کی تقریب کا ...
سونم کپور کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی، بارات کس روز ہو گی اور ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کب ہو گا؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی خبریں تو بہت دیر سے منظرعام پر آ رہی تھیں لیکن اب دونوں کی شادی کی تاریخ بھی طے ہو گئی ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے مہینے یعنی مئی میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی 
بھارتی میڈیا کے مطابق آنند آہوجا اور سونم کپور 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں باقاعدہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جس کے بعد نئی دہلی میں ولیمے کی تقریب ہو گی اور سونم کپور شادی کے تین روز بعد شوبز انڈسٹری میں اپنا کام دوبارہ سے شروع کر دیں گی۔
قبل ازیں دونوں کے خاندان جے پور اور اودے پور میں شادی کی تقریبات منعقد کرنے پر غور کر رہے تھے جبکہ سوئٹزر لینڈ میں شادی کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں لیکن اب یہ شادی ممبئی میں ہی ہو گی۔
بھارتی میڈیا نے سونم کپور کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”دونوں خاندانوں کے150 سے زائد ممبران کے سفر اور رہائش پر بہت زیادہ خرچہ ہونا تھا جبکہ خاندان کے بوڑھے افراد کیلئے سفر کرنا بھی مشکل تھا جس کے باعث سوئٹزرلینڈ میں شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایا 
ذرائع نے مزید بتایا کہ ”کپور خاندان تاریخوں میں متعدد تبدیلیوں کے بعد دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے دن رات مصروف ہیں۔ چونکہ دہلی سے آنے والے مہمانوں کیلئے سوبو بہت دور ہو گا، اس لئے سونم اور ان کی ماں سنیتا باندرہ یا جوہو میں کوئی ہوٹل بک کرنا چاہتی ہیں۔“

مزید :

تفریح -