دودھ پلائی پر جھگڑا، دولہا دلہن کے 4 رشتہ دار زخمی‘ خاتون بیہوش
لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ سندر کے علاقہ مراکہ میں شادی کی تقریب میں دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا اور دلہن والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو تشددکا نشانہ بنایا جس سے ایک خاتون بے ہوش جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے2 ہزار روپے مانگے جبکہ لڑکے والے ایک ہزار روپے دینے پر بضد تھے جس پردولہے اوردلہن والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو ٹھڈوں، مکوں اور ڈنڈوںسے تشددکا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
دولہے سمیت متعدد افرد کے کپڑے پھٹ گئے۔دولہا ندیم حبیب آباد سے بارات لے کر لاہورآیا تھا۔مار پڑنے کے بعد باراتیوں نے احتجاجاً ملتان روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، وقع کا علم ہونے پر سندر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے متاثرہ باراتیوں کو قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی جبکہ دولہا دلہن کے بغیر بارات لے کر واپس پتوکی روانہ ہوگیا۔