”میں نے لالو پرشاد کی تعلیم پر بات کی تو اس ایک اینکر نے آسمان سر پر اٹھالیا، ابھی ہم ۔۔۔“ چیف جسٹس نے جیو کے اینکر کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ میر شکیل کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

”میں نے لالو پرشاد کی تعلیم پر بات کی تو اس ایک اینکر نے آسمان سر پر اٹھالیا، ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے لالو پرشاد یادیو کی تعلیم کے حوالے سے ریمارکس پر آسمان سر پر اٹھانے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔

میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوراان چیف جسٹس نے کہا لالوپرشاد کے حوالے سے بات کی ، میری معلومات غلط تھیں وہ گریجوایٹ ہیں، لیکن طلعت حسین نے آسمان سر پر اٹھالیا۔ چیف جسٹس نے کہا ابھی صبرا ور تحمل سے کام لے رہے ہیں اتنا احترام ضرورکریں جتناکسی بڑے کا کیا جانا چاہیے،کسی کی تذلیل مقصودنہیں ہے ۔

’’ مریم اورنگزیب کو فوری طور پر نکالو کیونکہ ۔۔۔ ‘‘ چیف جسٹس نے وزیر اطلاعات پر بجلیاں گرادیں

خیال رہے کہ طلعت حسین سینئر اینکر پرسن ہیں اور جیو نیوز پر ’ نیا پاکستان‘ کے نام سے پروگرام کرتے ہیں۔

” میں کسی شیر کو نہیں جانتا اگر غیرت ہے اور مرد کے بچے ہو تو۔۔۔ “ چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کو ’اڑا‘ کر رکھ دیا

واضح رہے کہ ریلوے خسارہ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی گزشتہ سے پیوستہ سماعت پر چیف جسٹس نے بھارت کے سابق وزیر ریلوے لالو پرشاد یادیو کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ان پڑھ ہو نے کے باوجود بھارتی ریلوے کو ترقی دی اور اب ان کا ماڈل امریکہ کی یونیورسٹی میں پڑھایا جاتا ہے۔ چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا ہوا تھا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...