”جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔“ عامر لیاقت نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔“ عامر لیاقت نے تہلکہ خیز ...
”جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔“ عامر لیاقت نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی گھر پر فائرنگ کے معاملے پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی اس واقعے کے پیچھے چھپے افراد کو سامنے لانے کے مطالبے میں مصروف ہے مگر ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایا 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ”جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ نونی دہشت گردوں کی نئی ’ہائرنگ‘ ہوئی ہے اور انہیں آزمانے کیلئے معزز جج کے گھر بھیجا گیا۔۔۔ آخر مافیا جعلی ہویا اصلی مافیا تو مافیا ہوتی ہے۔“

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ”جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے احکامات وہیں سے آئے جہاں سے ماڈل کالونی میں نسل کشی کیلئے ’مچھڑ بدمعاش‘ نے اپنی نفرت کا زہر گولیوں کی شکل میں درود پھڑنے والوں پر اتار دیا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...