نالائق ڈولفن فورس اہلکار سرکاری اسلحہ گنو ا بیٹھا

نالائق ڈولفن فورس اہلکار سرکاری اسلحہ گنو ا بیٹھا
نالائق ڈولفن فورس اہلکار سرکاری اسلحہ گنو ا بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائی جانے والی ڈولفن فورس اپنے ہی سرکاری اسلحہ کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ،ڈولفن فورس کے اہلکار وسیم نے لاکھوں مالیت کا سرکاری پستول، 20گولیاں اور دو میگزین گم کردئیے، فیکٹری ایریا پولیس نے ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ دنیا کے مطابق   ڈولفن فورس ماڈل ٹاون ڈویژن میں تعینات وسیم نے لاکھوں کا سرکاری پستول، 20گولیاں اور 2میگزینیں گم کردیں جس پر اس کی محکمانہ انکوائری کرائی گئی جس میں غفلت و لاپروائی ثابت ہونے پر انچارج ماڈل ٹاون ڈویژن محمد شہباز کی مدعیت میں اس کے خلاف سرکاری اسلحہ کی حفاظت میں غفلت لاپرواہی برتنے پر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔