”میں بتاتا ہوں کہ جسٹس باقر نجی کیساتھ کیا سلوک کیا گیا اور۔۔۔“ حامد میر نے 4 سال بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والے جسٹس باقر نجفی سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا، جان کر طاہر القادری پھر واپس آنے کی تیاری پکڑ لیں گے

”میں بتاتا ہوں کہ جسٹس باقر نجی کیساتھ کیا سلوک کیا گیا اور۔۔۔“ حامد میر نے 4 ...
”میں بتاتا ہوں کہ جسٹس باقر نجی کیساتھ کیا سلوک کیا گیا اور۔۔۔“ حامد میر نے 4 سال بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والے جسٹس باقر نجفی سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا، جان کر طاہر القادری پھر واپس آنے کی تیاری پکڑ لیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والے جسٹس باقر نجفی سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ” لاہور شہر میں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ جسٹس باقر نجفی کیساتھ کیا ہوا، جسٹس باقر نجفی کو دھمکایا جاتا تھا کہ آپ اپنی رپورٹ میں خیال کریں، اس رپورٹ کو دبایا گیا۔ جسٹس باقر نجفی اس معاملے پر بول نہیں سکتے اور وہ اب تک بولے نہیں، لیکن وہ بہت مشکل دور سے گزرے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایا 

حامد میر نے اپنی گفتگو میں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے معاملے کو بھی سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ کس نے کروایا لیکن صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ صرف جسٹس اعجاز الاحسن کیلئے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے تمام ججز، ہائیکورٹ کے ججز اور نیب کورٹ کے جج بشیر صاحب کیلئے پیغام ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور