’ کوئی بھی حکومت کو انتظامی امور کی انجام دہی سے ۔ ۔ ۔ ۔‘‘ پنجاب حکومت نے فیصلہ چیلنج کردیا، عدالت سے رجوع کرلیا
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ملازمتوں پر پابندی عائد کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کردی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا، ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔
چیف سیکرٹری نے عدالت سے استدعا کی کہ ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن کو کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی تھی ۔