دنیا کا سب سے طاقتور وکیل جو آپ کی کفالت بھی کرے گا ،اس سے کیسے رابطہ کرنا ہے؟ یہ دعا آپ کی مشکل آسان کردے گی
انسان جب کسی مشکل میں پھنس جاتا ہے تو اسے اللہ یاد آتا ہے۔اگر اسکا معاملہ کسی عدالت میں چلا جائے اور اسے کورٹ کچہری میں وکلا اور دیگر لوگوں سے رنج پہنچنے لگ جائے ،وہ خود کو بے بس پانے لگے یا کسی بھی نوعیت کے مسئلے میں اسکو لاچارگی ہوتو اسکو بڑا دکھ اور پریشانی ہوتی ہے ۔اللہ نے انسان کو یہی بار بار فرمایا ہے کہ جو اسے یاد رکھتے اور اس پر بھروسہ کرتے ہیں وہ ان کا وکیل بھی ہے اور کفیل بھی ،ولی بھی والی بھی۔انسان کواپنے زعم میں جب بہت زیادہ خواری اٹھانی پڑتی ہے تو وہ ایسے وظائف پڑھتااور دعائیں کرتا،منتیں مانگتاہے کہ جس سے اسکو سہارا اور دلاسہ مل سکے۔ہر ایسے انسان کو جسے دنیا میں محتاجی اور دوسروں سے فائدہ نہ مل سکے،جسے وکیل کرے وہ اسکو دھوکا دے،کسی کو اپنی بات نہ سمجھا سکے،حق پر ہو لیکن حق نہ لے سکے،ایسے ہزاروں مسائل کی وجہ سے انسان کی بے بسی اسکا منہ چڑاتی ہے۔جب انسان انسانوں سے مایوس ہوجائے اور خالص اللہ کا ہوجائے تو اسے یہ دعا بطور تسبیح پڑھتے رہنی چاہئے۔ایسے ذاکرین پر علم و منطق اور دولت کی فراوانی،تعلقات میں اضافے اور دل کی پوری بات سمجھانے اور منوانے کا فیض حاصل ہوجاتا ہے ۔اول آخر درود پاکﷺ کے ساتھ روزانہ ایک تسبیح اپنا معمول بنانے والوں کے راستے سے کانٹے صاف ہوجاتے ہیں۔ ہر الجھا ہوا مسئلہ چاہے علاج معالجہ سے متعلق ہو،روٹی روزی کا ہو،یہ دعا رنگ لاتی ہے۔
لا الہ الا اللہ سبحان الوکیل الکفیل
۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com