بجٹ تقریر پڑھنے کے معاملہ پر مفتاح اسماعیل، رانا افضل اور ہارون اختر لڑپڑے، وزیراعظم اب یہ تقریر خود پڑھیں گے

بجٹ تقریر پڑھنے کے معاملہ پر مفتاح اسماعیل، رانا افضل اور ہارون اختر لڑپڑے، ...

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجٹ تقریر پڑھنے کے معاملہ پر مفتاح اسماعیل‘ رانا افضل اور ہارون اختر خان لڑ پڑے، اب بجٹ تقریر کون پڑھے گا؟فیصلہ ہوگیا ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے وزارت خزانہ کے معاملات دیکھنے والے تین شخصیات بجٹ تقریر قومی اسمبلی میں پرھنے کے معاملہ پر لڑ پڑے ہیں جس کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود بجٹ تقریر پڑ ھیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل‘ ہارون اختر اور رانا فضل بجٹ تقریرپڑھنا چاہتے تھے اور یہ تینوں اراکین اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں, یہ لڑائی اب وزیراعظم سیکرٹریٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ان تینوں وزراءکی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی تاہم وزیراعظم بھی ان تینوں کے مابین بجٹ تقریر پڑھنے کا معاملہ حل نہ کرا سکے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق وزیراعظم نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ بجٹ تقریر ایوان میں خود پڑھیں گے تاہم تینوں وزراءنے شریفوں کی سفارشیں بھی کرارہے ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایوان میں بجٹ تقریر خود پڑھیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...