مظفر آباد: گیسٹ ہاﺅسز، ہوٹلز، مارکیٹوں میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف

مظفر آباد: گیسٹ ہاﺅسز، ہوٹلز، مارکیٹوں میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناکر بلیک ...

مظفرآباد(این این آئی)دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف گیسٹ ہاﺅس ،ہوٹلز اور مارکیٹوں میں خواتین کی خفیہ ویڈیوبنانے کا انکشاف  ہوا ہے ، خواتین کو باقاعدہ بلیک میل کرکے پاکستان کے مختلف شہروں میں فروخت کیا جاتا ہے جہاں پر ان سے جسم فروشی کا دھندہ کرواکر لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر سمیت مظفرآباد سے لاپتہ ہونے والی خواتین میں سے چند ایک کو بازیاب کروایا گیا ہے ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف شہروں کی طرح مظفرآباد کے مختلف گیسٹ ہاﺅس،ہوٹلزاور مارکیٹوں میں جہاں پر مقامی اور باہر سے آنے والے مہمان جن میں ذیادہ تر نئے جوڑے ہوتے ہیں ، رہائش اختیار کرنے کے بعد ان کو بلیک میلنگ کے سامنے سے بھی گزرنا پڑتا ہے ۔ ہوٹلز ، گیسٹ ہاﺅس ،ریسٹ ہاﺅس جہاں پھولوں کے گلدستوں میں خفیہ کیمرہ یا واش روم اور بیڈ روم میں اِس انداز سے لگائے جاتے ہیں جہاں عام آدمی کی نظر نہ پڑ سکے جبکہ اِن کو مانیٹر کرنے والا بلیک میلر گروپ خفیہ ویڈیو بناکر باقاعدہ ایسے جوڑوں کو اپنے نرغے میں پھنسا کر کمائی کا ذریعہ بنالیتے ہیں کیونکہ ان کی بڑی وجہ آنے جانے والوں کا اندراج باقاعدہ رجسٹرمیں درج کیا جاتا ہے جس میں فون نمبر اور ایڈریس بھی لکھا ہوتا ہے۔

دوسری جانب مدینہ مارکیٹ سمیت دیگر گارمنٹس کاسمیٹکس سمیت دیگر بڑی بڑی دکانوں پر جہاں خواتین کی ضروریات کی عام چیز میسر ہوتی ہے وہاں خفیہ کیمروں کی مدد سے خواتین کی جو اپنی ڈریس تبدیل کرنے کیلئے سیٹنگ روم کا رخ کرتی ہے وہ بھی خفیہ کیمروں کے شکنجے میں پھنس جاتے ہیں جس کے بعد یہ سلسلہ بلیک میلنگ تک پہنچ جاتا ہے ! جہاں بھاری رقم اور عزت بھی چھین لی جاتی ہے ، ایک سروے کے مطابق 8اکتوبر 2005ءکے زلزلے کے ایک سال بعد سے یعنی 2006ءتا2018ءتک درجنوں خواتین دارلحکومت مظفرآباد سے لاپتہ ہوئی اور بعض نے خودکشی کرلی مگر چند ایک کی واپسی کے بعد باقی خواتین کا تاحال پتہ چل سکا ، کیا ان کو زمین کھا گئی یا کہ آسمان۔

ادھر دارلحکومت مظفرآباد میں جہاں ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک بڑی فو ج روزانہ کی سطح پر مختلف علاقوں کی ریسرچ کرتے ہیں وہاں ویڈیو مافیا کو گرفتار کرنا ان کی بس کی با ت نہیں ، اہلیان ِ مظفرآباد نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظفرآباد سمیت دیگر مقامات کی باریکی سے چیکنگ کرکے خفیہ کیمروں کے ذریعے بلیک میل کرنے والی دکانوں ، ہوٹلوں ، گیسٹ ہاﺅس،ریسٹ ہاﺅس کے مالکان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرکے سیل کیا جائے۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...