تحریک انصاف نے ن لیگ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرادیں

تحریک انصاف نے ن لیگ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرادیں
تحریک انصاف نے ن لیگ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرا دیں،تینوں جماعتوں کے ارکان عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے نواب شیروسیر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ آج عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے،نواب شیروسیرفیصل آباد سے 2 بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے مزید دو ارکان آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،عامرسلطان چیمہ اور فیصل چیمہ کی آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔
عامر سلطان چیمہ ق لیگ اورفیصل چیمہ کا تعلق ن لیگ سے ہے،عامرسلطان چیمہ پی پی32سرگودھا اورفیصل چیمہ پی پی 35 سرگودھا سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔