جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان معزز جج اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت پنجاب سے واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ حکومت ججوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے، پولیس گارڈز کے ہوتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ رونما ہونا تشویش کا باعث ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری میاں شہباز شریف کے سیف سٹی پروگرام کےلئے امتحان ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی اداروں کے موثر کردار کیلئے محفوظ فضا کو یقینی بنائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...