ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب ،آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں کچھ تو خیال کریں:واٹر بورڈ

ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب ،آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں کچھ تو خیال کریں:واٹر ...
ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب ،آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں کچھ تو خیال کریں:واٹر بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹر کمیشن کے سربراہ نے شہر میں پانی کے بحران پر ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کو فوری طلب کیا اور اسے کہا کہ آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں کچھ تو خیال کریں۔
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں پانی بحران پر واٹر کمیشن نے سماعت کی جس دوران کمیشن کے سربراہ نے کراچی میں پانی کے بحران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے واٹر بورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کیا ہورہا ہے کراچی میں؟کہاں گیاپانی؟ بلائیں ایم ڈی واٹر بورڈ کو، کہاں ہیں وہ ؟ اگر ایم ڈی واٹربورڈ مصروف ہیں تو دوسرے افسران کہاں ہیں؟واٹر کمیشن نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کو فوری طلب کیا جس پر وہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔
کمیشن نے ایم ڈی سے مکالمہ کیا کہ آپ اخبار پڑھتے ہیں؟آپ کوگالیاں پڑرہی ہیں،آپ جانتے ہیں؟ ہائیڈرینٹ کے پڑوس میں بھی پانی نہیں مل رہا، لوگ فجر سے لائن لگالیتے ہیں مگر پانی نہیں مل رہا۔کمیشن کے سوال پر ایم ڈی نے کہا کہ شکر ادا کریں جنہیں پانی مل رہا ہے، اس پر کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں لوگوں کو پانی دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ اب فون اور ایس ایم ایس سروس سے بھی ٹینکر بھجوادیتے ہیں۔
واٹر کمیشن نے سوال کیا کہ گھروں کے نل میں پانی کیوں نہیں مل رہا؟ آپ نے ترسیل اور تقسیم کا نظام تباہ کردیا ہے۔ایم ڈی خالد شیخ نے کمیشن کو بتایا کہ پانی کی قلت سے کچھ مسائل ہیں، لوگوں کی پریشانی کااحساس ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے بھی مسائل ہیں بجلی کم مل رہی ہے، واٹر کمیشن نے کہا کہ آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں کچھ تو خیال کریں۔

مزید :

قومی -