پرندے کی طرح ہوا میں اڑنے والے نوجوانوں کے خواب کی وہ تعبیر جسے جان کر وہ حیرت سے ا چھل پڑیں گے

پرندے کی طرح ہوا میں اڑنے والے نوجوانوں کے خواب کی وہ تعبیر جسے جان کر وہ حیرت ...
پرندے کی طرح ہوا میں اڑنے والے نوجوانوں کے خواب کی وہ تعبیر جسے جان کر وہ حیرت سے ا چھل پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(نظام الدولہ) میری عمر بائیس سال ہے ،میں زیادہ تر رات کو ایک خواب دیکھتا ہوں کہ ہوا وں میں اڑ رہا ہوں ۔جب میں بہت بلندی پر چلا جاتا ہوں تو مجھے کچھ چیزیں اڑنے نہیں دیتیں لیکن میں پھر بھی پرندوں کی طرح اڑتا رہتا ہوں۔ گھبراتا بھی ہوں (چاند )
تعبیر۔ہر نوجوان جسے ابھی اپنی زندگی کی منازل پر پہنچنے کے لئے راستوں کا علم نہیں ہوتا یا پھر جن کے ارمان اور خواہشات زیادہ ہوتے ہیں اور وہ مشن بنالیتے ہیں کہ وہ کچھ کرکے رہیں گے ،انہیں ایسے خواب آتے رہتے ہیں۔زیادہ تر پُرعزم نوجوان ہی ایسے خواب دیکھتے ہیں۔آپ انشا اللہ بہت ترقی کریں گے اور جس شعبے میں بھی جائیں گے اسکی بلندی پر پہنچیں گے لیکن راستے میں بہت سی رکاوٹیں بھی آئیں گی،تاہم آپ مشقت اور محنت سے پھر بھی آگے بڑھتے رہیں گے ۔اس غرض کے لئے کئی پینترے بھی بدلیں گے۔آپ کے اندر روحانی مادہ موجود ہے ،اللہ کا ذکر کیا کریں ۔پہلا کلمہ روزانہ ایک تسبیح پڑھا کریں ۔آپ کے اندر دوسروں کو متاثر کرنے کا فن بھی موجود ہے ۔برائی سے بچنے کی ترغیب 
بھی ہے۔گناہ سے اپنا دامن بچا کررکھیں گے تو آپ کی روحانی قوتیں آگے بڑھنے میں غیر معمولی مدد دیں گی۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -