تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے
تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے،نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق داود،تصدق جیلانی اورعشرت حسین کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی جماعتوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم تحریک انصاف نے 3 نام تجویز کر لئے ہیں جن میں عبدالرزاق داؤد،تصدق جیلانی اورعشرت حسین شامل ہیں،پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی تینوں نام خورشیدشاہ کوپیش کریں گے۔
واضح رہے کہ عبدالرزاق داودپرویزمشرف کی کابینہ میں وزیرتجارت رہے ہیں،تصدق جیلانی 2013 سے 2014 تک چیف جسٹس جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999سے 2006 تک گورنراسٹیٹ بینک رہے ہیں۔
ابھی پیپلزپارٹی اور حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام پیش کئے جانے ہیں،حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام آنے کے بعد ہی ہم اپنے نام پیش کریں گے۔