ملک کی اہم شخصیت کا دورہ متوقع ہے،ہسپتالوں میں بستروں پر صاف چادریں اور مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں،محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں کو مراسلے جاری کردیئے

ملک کی اہم شخصیت کا دورہ متوقع ہے،ہسپتالوں میں بستروں پر صاف چادریں اور ...
ملک کی اہم شخصیت کا دورہ متوقع ہے،ہسپتالوں میں بستروں پر صاف چادریں اور مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں،محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں کو مراسلے جاری کردیئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان کے متوقع دروہ پشاور کے باعث محکمہ صحت خیبرپختونخوامیں ہلچل مچ گئی ۔

نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے متوقع دورہ پشاور کے تمام بڑے ہسپتالوں کو مراسلے جاری کردیئے ہیں ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی اہم شخصیت کا دورہ متوقع ہے ،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اوربستروں پر صاف چادریں ڈالی جائیں۔

محکمہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی جائیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے دورے کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات بارے بریفنگ حاصل کی، چیف جسٹس پاکستان اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ جلد خیبرپختونخوا کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور