عدلیہ مخالف تقاریر کیس، نوازشریف اورمریم نواز کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدلیہ مخالف تقاریر کیس، نوازشریف اورمریم نواز کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

فیصلہ سنا دیا گیا :لاہور ہائیکورٹ؛نوازشریف اور مریم نواز سمیت 16 حکومتی شخصیات کے عدلیہ مخالف بیان نشر کرنے پر پابندی عائد

پیمرا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگرتقریرکے دوران توہین عدالت ہوئی ہے تواس پر عدالت کوتوہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہئے ،جبکہ نوازشریف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیمرااپنے کوڈآف کنڈیکٹ پر عمل درآمد کا پابند ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تقاریرپر کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اس پر جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ تنقید کی حد کیا ہے؟۔

ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے عدالتی حکم کا انتظارکریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...