شوہر کے انتقال کے بعد با ہمت خاتون بچوں کی کفالت لیے رکشہ چلانے لگیں

شوہر کے انتقال کے بعد با ہمت خاتون بچوں کی کفالت لیے رکشہ چلانے لگیں
شوہر کے انتقال کے بعد با ہمت خاتون بچوں کی کفالت لیے رکشہ چلانے لگیں

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )باہمت خاتون روبینہ بی بی شوہر کے انتقال کے بعد بچوں کی کفالت اور انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے رکشہ چلانے لگیں۔

نجی چینل جیو کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کی رہائشی روبینہ کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی کفالت اور انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے خود میدان میں اتر آئیں۔روبینہ بی بی نے شوہر کے انتقال کے بعد مشکل وقت دیکھا لیکن اپنے حوصلے بلند رکھے اور ایک مشکل ذریعہ معاش اپناتے ہوئے رکشہ چلانے لگیں۔

روبینہ نے کہا کہ جب انہوں نے رکشہ چلانے کا آغاز کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔وہ ہر روز اپنے اور محلے کے بچوں کو اسکول پہنچاتی اور واپس لاتی ہیں، جس کے بعد کا وقت وہ بازار میں سواریوں کے لیے رکشہ چلا کر گذارتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کارکشہ چلانے کا مقصد اپنے اور اپنے بچوں کے لیے باعزت زندگی اور روشن مستقبل کا حصول ہے اور وہ اپنے مقصد کے حوالے سے فولادی عزم رکھتی ہیں۔

روبینہ گزشتہ 2 سال سے رکشہ چلا کر نہ صرف بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی نہایت ذمہ داری سے اٹھا رہی ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...