لاہور ہائیکورٹ؛نوازشریف اور مریم نواز سمیت 16 حکومتی شخصیات کے عدلیہ مخالف بیان نشر کرنے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ؛نوازشریف اور مریم نواز سمیت 16 حکومتی شخصیات کے عدلیہ مخالف ...
لاہور ہائیکورٹ؛نوازشریف اور مریم نواز سمیت 16 حکومتی شخصیات کے عدلیہ مخالف بیان نشر کرنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نوازسمیت 16 حکومتی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی سماعت کی،پیمرا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگرتقریرکے دوران توہین عدالت ہوئی ہے تواس پرتوہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے ۔
نوازشریف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیمرااپنے کوڈآف کنڈیکٹ پر عمل درآمد کا پابند ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تقاریرپر کوئی نوٹس نہیں لیا۔
اس پر جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کی حد کیا ہے۔
ہائیکورٹ کے فل بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف، مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، دانیال عزیز، طلال چودھری سمیت 16 شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر نشرکرنے پر پابندی عائد کردی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پیمرا15 روز میں فیصلہ کریں اس دوران نوازشریف،مریم نوازاوردیگرافرادکی عدلیہ مخالف تقاریرنشرنہ کی جائیں۔
ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیارکیخلاف نوازشریف کی درخواست مستردکردی،عدالت نے رجسٹرارآفس کااعتراض برقراررکھتے ہوئے کہا کہ پیمرا 15 روزمیں عدلیہ مخالف تقاریرکاسختی سے نوٹس لے اورعدالت توہین آمیزمواد کی خودمانیٹرنگ کرے گی۔