مقبوضہ کشمیر8 سالہ آصفہ ریپ کیس :والد کی سپریم کورٹ سے کیس منتقل کرنے کی اپیل

مقبوضہ کشمیر8 سالہ آصفہ ریپ کیس :والد کی سپریم کورٹ سے کیس منتقل کرنے کی اپیل
مقبوضہ کشمیر8 سالہ آصفہ ریپ کیس :والد کی سپریم کورٹ سے کیس منتقل کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں زیادتی اور قتل کی گئی 8 سالہ آصفہ کے والد امجد علی نے سپریم کورٹ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کا ٹرائل کسی اور ریاست کی عدالت میں منتقل کرنے کی اپیل دائر کی ہے ۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی عدالتِ عظمیٰ مقتول بچی کے والد کی اپیل پر آج سماعت کرے گی۔مقتولہ کے والد کے وکیل کا کہنا تھا کہ جموں کی صورتحال دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹرائل پ±ر امن طریقے سے ممکن نہیں۔وکیل نے بتایا کہ بچی کے والد نے سپریم کورٹ سے اس کیس کو کسی دوسری ریاست کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جموں کی مقامی عدالت نے اس کیس کی چارج شیٹ کی نقول ملزمان کے حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ آصفہ کو رواں برس 8 جنوری کو گھر کے قریبی جنگل جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، جس کی لاش 11 دن بعد 17 جنوری کو ایک مقامی مندر کے باہر سے ملی تھی۔بچی کے والدین کی جانب سے رپورٹ درج کروائے جانے کے بعد ماہ فروری میں اس کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔