تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے

تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام سامنے آ گئے ہیں،پی ٹی آئی کی قیادت نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے سلمان شاہ،شاہدکارداراورطارق کھوسہ کے نام تجویزکئے ہیں جو حکمران جماعت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کوئی نام پیش نہیں کیا گیا،حکمران جماعت اور اپوزیشن باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کریگی۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے3 نام تجویز کر لئے ہیں جو پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...