شہید پولیس ملازم کے بچوں کی شادی کا میزبان کون؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے......پاکستان کی تاریخ کا منفرد واقعہ

شہید پولیس ملازم کے بچوں کی شادی کا میزبان کون؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں ...
شہید پولیس ملازم کے بچوں کی شادی کا میزبان کون؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے......پاکستان کی تاریخ کا منفرد واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہید ہیڈکا نسٹیبل حق نواز کے بیٹے اور بیٹی کی شادی پر میزبانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)عمر سعید ملک نے خود کی اورشادی کے تمام اخراجات اور انتظامات وہاڑی پولیس نے کیے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تمام مہمانوں کا خودویلکم کیا.ڈی پی او وہاڑی نے شہید کی بیٹی کو شادی کے حوالے سے گفٹ اور 1لاکھ کا چیک دیتے ہوئے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرا اور کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہمیشہ زندہ ہوتا ہے. جبکہ اس موقع پر شہید کی بیٹی نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کے دست شفقت نے باپ کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیا.


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ شہداءکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں. امن کے داعی پولیس افسران کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں. وہاڑی پولیس کے جانبازشہداءپولیس کافخر ہیں. وہاڑی پولیس ہر موقع پر ان کے وارثین کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہے۔ شہداءکے بچے ہمارے بچے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکا نسٹیبل حق نواز شہید کے بیٹے اور بیٹی کے شادی میں میزبانی کے دوران کیا.


یاد رہے ہیڈ کنسٹیبل حق نواز 1998ءمیں پپلی اڈہ میں ڈاکوﺅں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد واقع ہے کہ کسی ضلع کے ڈی پی او نے کانسٹیبل کے دونوں بچوں کی شادی کی نہ صرف خود میزبانی کی اور شادی پر ہونے والے اخراجات خود برداشت کئے بلکہ تمام انتظامات بھی اپنی زیر نگرانی کروائے۔

مزید :

قومی -