نیب حکام کی نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر جاتی امراآمد،پولیس اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا

نیب حکام کی نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر جاتی امراآمد،پولیس اہلکاروں نے ...
نیب حکام کی نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لیکر جاتی امراآمد،پولیس اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب حکام سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچ گئے ، طلبی نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر وصول کیا گیا ۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔

اس حوالے سے نیب حکام طلبی کا نوٹس لیکر جاتی امراپہنچے تو چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے نیب حکام کو روک لیا اور اندر نہیں جانے دیا گیا ۔نیب طلبی کا نوٹس چیک پوسٹ پر ہی وصول کیا گیا۔

نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...